بنوں،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈومیل اور ڈومیل کے تمام یونین کونسلوں کیلئے کابینہ تشکیل دے دیئے گئی

بدھ 13 فروری 2019 21:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ڈومیل اور ڈومیل کے تمام یونین کونسلوں کیلئے کابینہ تشکیل دے دیئے گئی تحصیل صدر حاجی گل نواب خان اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان منتخب کر لئے اس سلسلے میں ڈومیل میں ضلعی چیئرمین ناز علی خان وزیر کے زیر صدارت تنظیم سازی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں یونین کونسل خاندر خان خیل ، بیزن خیل ، زیر کی پیر با خیل ،ارل ون ، ارل ٹو اور اسپرکہ وزیران کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تمام پہلے تمام یونین کونسلوں کیلئے کابینٹ اناؤنس کئے گئے جس میں یونین کونسل زیرکی پیر با خیل کیلئے صدر نبی اللہ ، جنرل سیکرٹری لطیف اللہ خان بمعہ کابینہ ، خاندر خانخیل کیلئے صدر مقبول حسین ، جنرل سیکرٹری قدرت اللہ ، یونین کونسل ارل ون کیلئے صدر کریم اللہ خان ، جنرل سیکرٹری دلفیاض خان ، یونین کونسل ارل ٹو کیلئے صدر وحید اللہ جنرل سیکرٹری سہراب خان ، یونین کونسل اسپرکہ وزیران کیلئے صدر عاصم خان ، جنرل سیکرٹری نوید اللہ خان اور یونین کونسل بیزن خیل کیلئے صدررجیب اللہ ، جنرل سیکر ٹری آصف علی شاہ بمعہ کابینہ منتخب کیا جس کے بعد تحصیل ڈومیل کی سطح پر کابینہ کا انتخاب کرنے کیلئے تمام یونین کونسلوں کے صدور و جی ایس کو دیا گیا جنہوں نے متفقہ طور تحصیل کیلئے حاجی گل نواب خان صدر ، عدنان خان ، سینئر نائب صدر وکیل خان ، نائب صدر اول ابرار خان ، نائب صدر دوئم شفیر اللہ ، سوئم جعفر حیات ، چہارم تازہ گل ، جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان اللہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابراہیم خان ، جوائنٹ سیکرٹری فہیم خان ، جوائنٹ سیکرٹری سہر گل،پریس سیکرٹری مختیار علی کو منتخب کیا ، نو منتخب عہدیداروں نے پارٹی مہم بھر پور طریقے سے چلانے کا عہد کیا ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں