بنوں، ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام نے مطالبات حل نہ ہو نے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی

بدھ 13 فروری 2019 21:14

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام نے مطالبات حل نہ ہو نے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دے دی ،شہر کی سنگم پر واقع ہونے کی بائوجود بھی علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے شہر کی سنگم پر واقع ڈانڈے خیل سوکڑی کے عوام نے مسائل کے لئے ڈول کی تھاپ پر احتجاج کیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈانڈے خیل سوکڑی نے سرکردہ رہنماء شیر بہادر خان ڈانڈے خیل سوکڑی اور دیگر نے کہا کہ یہاں کے عوام کے ساتھ ہر دور میں مزاق کیا گیا دلفریب نعروں سے یہاں کے عوام سے ووٹ لیکر منتخب نمائندے پانچ سال کے لئے غائب ہو جاتے ہیں ہم کو کھبی اسلام کے نام پر اور کبھی تبدیلی کے نام پر خطا کیا جاتا اور ہمارے مسائل برسوں سے ویسے ہی جیسے آج سے دس سال پہلے کی ہوںکیونکہ علاقہ کی روڈ میں مزید چلنے کے قابل نہیں نالیوں اور گالیوں میں گندہ پانی سے تدفن پھیل رہا ہے اور یہاں کے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں بارشوں میں یہاں کے عوام گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں اور یہاں کے طلبہ سکول جانے سے قاصر ہو جاتے ہیںاُنہوں نے ڈپٹی کمشنر سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ مزید ظلم بند کیا جائے کیونکہ شہر کی سنگم پر وقع ہے لیکن ہمارے لئے ترقی ملوں کسوں دور ہے ہمارے لئے ڈپٹی کمشنر نے ہمارے مسائل حل نہ کئے تو بنوں میران روڈ پر بچوں سمیت دھرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں