نیشنل پریس کلب تحصیل و یونین آف ورکنگ جرنلسٹس بنوں کی کابینہ کا تعزیتی اجلاس

پیر 22 اپریل 2019 18:09

بنوں ۔ 22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) نیشنل پریس کلب تحصیل و یونین آف ورکنگ جرنلسٹس بنوں کی کابینہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر محمد وسیم خان منعقد ہوا اس موقع پر عہدیدار روفان خان ،عامر خان ،گوہر وزیر ،قاسم خان ،رفعت اللہ قریشی،ہدایت اللہ خان،آفتاب خان و دیگر اراکین نے سنیئر صحافی آصف نثار کے چچاریٹائرڈ ڈی جی ہائوسنگ اور سابق ڈائریکٹر انفارمیشن جاوید احمد کی وفات پر گہرے غم ورنج کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس جبکہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں