سادا خیل وزیر سے ملنے والے 3 مسح شدہ لاشوں کے 2 قاتل ملزمان گرفتار کرلئے

اتوار 13 جون 2021 15:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سادا خیل وزیر سے ملنے والے 3 مسح شدہ لاشوں کے 2 قاتل ملزمان گرفتارکرلئے گئے ۔ملزمان نے 3 افراد کو قتل کرکے دریائے کرم کے کنارے دفنائے گئے تھے جو کئی دن بعد ملے تھے، تینوں افراد کے قتل میں ملوث 4 افراد میں سے 2 کو گرفتار کرلیا،دیگر 2 ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بنوں کے مطابق پیسے واپس دینے کے بہانے بلاکر تینوں کو قتل کیا گیا تھا، ملزمان سے قتل میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کی گئی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں