کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان کالکی مروت کیلئے منظورشدہ نرسنگ کالج جیسے میگا منصوبے کے قیام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر برہمی کا اظہار

جمعرات 11 اگست 2022 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے لکی مروت کیلئے منظورشدہ 2.2 ارب روپے لاگت کے نرسنگ کالج جیسے میگا منصوبے کے قیام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات لکی مروت کے اے سی، نرسنگ کالج کی تعمیر کیلئے منتخب شدہ کنٹریکٹر اور کنسلٹنٹ کی کارکردگی قابل اطمینان اور معیار کے مطابق نہیں ہے جو لکی مروت میں نرسنگ کالج کے قیام جیسے میگا منصوبے کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے اسلئے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے اس میگا منصوبے کا خود جائزہ لینے کے لئے سفارش کروں گا تاکہ اس منصوبے کے مستقبل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے کیونکہ لکی مروت میں اس میگا منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے لکی مروت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمشنر آفس بنوں میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے لکی مروت ترقیاتی منصوبے کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ جنوبی پختونخوا میں محکمہ زراعت کے تحت جتنے بھی منصوبے قائم اور ڈیزائن کیے گئے ہیں وہ پورے خیبرپختونخوا کے ماحولیات اور پانی کی نسبت سے قائم کیے گئے ہیں جو قابل استعمال نہیں ہے کیونکہ جنوبی پختونخوا میں پانی کم ہے کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ڈائریکٹر زراعت، ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور محکمہ این ٹی ایف حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو جنوبی پختونخوا میں قابل عمل زرعی منصوبے کیلئے ڈیزائن اور خاکہ مرتب کرے گی پھر اس خاص منصوبے کی ڈیزائن صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ زراعت کیلئے ایک طویل مدتی اور قابل عمل منصوبہ قائم کیا جاسکے۔

کمشنر بنوں ڈویژن ارشد خان نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے حکام کو ہوئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں