ً بنوں پریس کلب کے صحافیوں کے مابین دیرینہ تنازعہ حل کرنے کی خوشی میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل،ریجنل انفارمیشن آفیسر بنوں سرور محمود خٹک اور ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا انعقاد

بدھ 6 مارچ 2024 21:30

غ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) بنوں پریس کلب کے صحافیوں کے مابین دیرینہ تنازعہ حل کرنے کی خوشی میں کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل،ریجنل انفارمیشن آفیسر بنوں سرور محمود خٹک اور ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں صحافت اپنی اقدار پر قائم ہے۔

جو نہایت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے پریس کلب میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔اس ضمن میں کمشنر بنوں ڈویژن کی صدارت میں متعلقہ محکموں پر مشتمل اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ جس میں پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے غور و خوض کیا جائے گا اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود نے بنوں کے صحافیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔

اس موقع پر بنوں پریس کلب کی کابینہ کے ممبران سمیت تمام ممبران، تاجر برادری کے صدر شاہ وزیر اور محکمہ اطلاعات کے خالد محمد بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ 20 فروری 2024کو ضلع بنوں میں صحافیوں کے مابین عرصہ دراز سے موجود اختلافات کو پائیدار طریقے سے حل کرنے کی خوشی میں بنوں پریس کلب کی طرف سے مذکورہ بالا افسران کو پر تکلف ظہرانہ پر مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں صدر پریس کلب پیر نیاز علی شاہ اور جنرل سیکرٹری عبدالسلام بیتاب نے مہمانوں کا استقبال کرکے اور انکا شاندار طریقے سے شکریہ ادا کرکے انھیں شیلڈز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں