بنوں، کو ہاٹ روڈ اور میرانشاہ روڈ پر واقع قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو نظر انداز

بدھ 27 مارچ 2024 23:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بنو ں کو ہاٹ روڈ اور میرانشاہ روڈ پر واقع قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے من مانے ریٹ وصولی کا سلسلہ شروع کردیا سرکاری نرخ میں انتظامیہ کی جانب سے فی کلو ہڈی گوشت کا ساڑھے سات سو روپے مقرر ہے لیکن قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو جوتی کی نوک پر رکھ کر800سو سے 100روپے تک وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ بنوں نے عوامی شکایت پر قصائیوں کے من مانے ریٹ وصولی پر کریک ڈائون کیا تھا جس میں کئی قصائیوں کو گرفتاری کے بعد جرمانے کئے گئے لیکن قصابوں پر اثر نہ ہوا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قصابوں کیلئے باقاعدہ طور پر ریٹ مقرر ہے لیکن بنوں کوہاٹ روڈ نظم بازار ،میرانشاہ روڈ سمیت دیگر مختلف علاقوں کے قصائیوں نے انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اُڑادیئے اور باقاعدہ طور پر من مانے نرخوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ کمشنر بنوں ڈپٹی کمشنر بنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں کوہاٹ روڈ نظم بازار اور میرانشاہ روڈ پر واقع قصائیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون کیا ائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں