(سپورٹس نیوز )

بارکھان،فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کے زیراہتمام پرامن اور خوشحال بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اتوار 31 اکتوبر 2021 22:00

_بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2021ء) فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کے زیراہتمام پرامن اور خوشحال بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔ کیتھران الیون کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیاگیاہے ۔فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے پرامن اور خوشحال بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ بارکھان میں منعقد کیا گیا ۔ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں بارکھان کے بہترین ٹیموں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کیتھران الیون اور حاجی کوٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں کیتھران الیون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی ڈی سی بارکھان اور ایف سی ونگ کمانڈر کے علاوہ قبائلی عمائدین اور شائقین کرکٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں خصوصی جوہر دکھانے والے کھلاڑیوں اور ونرز و رنرز ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ مقامی عمائدین نے فرنٹیئر کور نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس طرح کے مزید ایونٹس کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ جوانوں میں مٹبت روپے اور رجحانات کو پروان چڑھایا جائے ۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں