بارکھان میں کنوئین سے تین لاشوں کی برآمدگی کا معاملہ

تحقیقات میں غفلت پر آئی جی پولیس بلوچستان نے ڈی ایس پی کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا

جمعہ 16 جون 2023 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2023ء) بارکھان میں فروری میں کنوئین سے تین لاشوں کی برآمدگی کا معاملہ کی تحقیقات میں وقوعہ کے وقت بارکھان میں تعینات ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی غفلت سامنے آنے پر آئی جی پولیس بلوچستان کا ایکشن، ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارکھان میں فروری میں کنوئین سے تین لاشوں کی برآمدگی کا معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بارکھان میں بطور قائم مقام ایس پی نور محمد بڑیچ نے بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود نور محمد بڑیچ نے واقعہ کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کاروائی نہیں کی ،نور محمد بڑیچ نے نہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی نہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا، تحقیقاتی رپورٹ میں نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی تھی،محکمانہ کاروائی کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کی تنزلی کرکے انسپکٹر بنادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں