بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج

منگل 29 دسمبر 2020 14:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) بارکھان کے علاقے چچہ میں سینیٹرسرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں کے خلاف لیویز ناکے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔چچہ لیویز تھانے میں نائب تحصیلدار رکنی کی ہدایت پر لیویز دفعدار ظاہرخان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں کہا گیا کہ سینیٹر سرفراز بگٹی دن ساڑھے تین بجے بیکٹر سے چچہ لیویز ناکے پر پہنچیتو ناکا لگا ہوا پایا اور ناکے کو دیکھ کر سرفراز بگٹی اوران کے گن مین مشتعل ہوگئے۔

مقدمے کے مطابق سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے گالم گلوچ کے بعد ناکے پر فائرنگ کی جس کے باعث لیویز اہلکاروں نے چھپ کر اپنے جان بچائی جب کہ سرفراز بگٹی اور ان کے گن مینوں نے چوکی کونقصان پہنچنے کی کوشش کی۔سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی آر جھوٹی ہے ،ڈی سی بارکھان نے سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آر درج کی ہے، میں نے تو اس علاقے میں سفر ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں