سڑکوں ،بلڈنگوں کے تعمیراتی منصو بوں پر کام کا معیار بہتر بنانے پرمزید توجہ دینی ہوگی ،سیکرٹری تعمیرات بلوچستان

جمعہ 10 نومبر 2023 21:10

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبردشتی نے کہاکہ سڑکوں اور بلڈنگوں کی تعمیراتی منصو بوں پر کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے مزید خصوصی توجہ دینی ہوگی ناقص میٹریل اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی حکومتی پالیسی کے تحت ترقیاتی اسکمیات کو مقررہ مدت میں جلد از جلد مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں دورے ضلع بارکھان ورکھنی کے موقع پر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر کئی اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ چیف انجینئر بلڈنگ ایوب نا صر سپرٹنثڈنگ انجینئر بلڈنگ ظفر احمد بنگلزئی سپر نٹنڈنٹ انجینئر روڈز جہانزیب کاکڑکے علاوہ ٴ ضلع بارکھان کے انجینئر آفیسران بھی موجودتھے دورے کے دوران صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ضلع بارکھان میں جاری روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انکے میعار کا خاص خیال رکھا جائے اور معیار کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایات دی لہذا تمام متعلقہ انجینئر آفیسران ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کریں تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ضلع بارکھان کے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی انفراسٹرکچر کی بہتری سے ہی صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ضلع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا انفراسٹرکچر کی بہتری سے عوام اور صوبے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں