بارکھان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنرمحمدرمضان اشتیاق نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرمہم کا باقائدہ افتتاح کردیا

پیر 27 نومبر 2023 19:28

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) بارکھان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیااسسٹنٹ کمشنرمحمدرمضان اشتیاق نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکرمہم کا باقائدہ افتتاح کردیا دوران مہم سنتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تفصیل کے مطابق ضلع بارکھان میں پانچ روزہ پولیومہم کے سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر جان محمد ایم ایس ڈاکٹر مہردین، ڈاکٹروزیرمحمدکھیتران ڈاکٹرپرویز کھیتران‘ ڈبلیو ایچ او ضلع بارکھان کے نمائندے ڈاکٹر مجیب بگٹی اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی غلام رسول کھیتران نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جان محمد نے اسسٹنٹ کمشنر کو پانچ روزہ لولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پورے ضلع کی 09یونین کونسلز میں کل 47953 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مہم کیلئے 140 ٹیمیں 05فکسڈ سائیڈز‘ٹرانزٹ پوائینٹ 5 اور ایک پرماننٹ ٹرانزٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جن کی نگرانی کیلئے 30 ایریا انچارج اپنے فرائض انجام دیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمحمدرمضان اشتیاق نے کہاکہ پولیو ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کیتمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ایریا سپروائزرز ٹیموں کی اچھی طرح نگرانی کریں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے والدین سیاسی سماجی کارکنان۔علاقائی عمائدین۔ علما کرام اور صحافی برادری اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں