ں*بارکھان ۔۔کھٹہ چوکی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 اگست 2023 22:55

۵بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2023ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان عبدالحمید زہری کی حکم اور اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس دفعدار نیاز احمد کھیتران کیو آر ایف انچارج نوراحمد کھیتران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھٹہ چوکی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم تکھڑا و دیگر علاقوں میں ڈکیٹی کی وارداتو میں ملوث تھا جو لیویز فورس کو گزشتہ کئی ماہ سے مطلوب تھا جسے آج لیویز فورس اور کیو آر ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے لیویز تھانہ بارکھان منتقل کر دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان عبدالحمید زہری کا کہنا تھا ڈاکوؤں اور چوروں نے مسافروں اور مقامی لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا تھا۔ لیویز فورس کی مسلسل کوشش سے آخر کار ایک ڈاکو پکڑا گیا ہے مزید بھی بہتر سے کاروائیاں کر کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے مقامی لوگوں سے مزید تعاون کی اپیل بھی کی تاکہ اس سے بڑی کاروائیاں کی جا سکیں۔ اور پورے بارکھان میں امن قائم کیا جا سکی

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں