پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

قتل ہونے والا عبدالطیف خود بھی تحریک انصاف کا سرگرم رکن تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 11 فروری 2020 13:10

پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا
بٹگرام (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما نیاز خان کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والا عبدالطیف خود بھی تحریک انصاف کا سرگرم رکن تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق عبدالطیف خان سکول میں ایس ایس ٹی کی پوسٹ پر تعینات تھے۔

انہیں گذشتہ روز دیرینہ عداوت پر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

حق نواز خان نے اس حوالے سے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ رات کو سوئے ہوتے تھے اطلاع ملی کہ بھائی کو قتل کر دیا گیا ہے۔بھائی کی خون آلود لاش قریبی مکان سے ملی۔اُنہوں نے قتل کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیاز الرحمن،سجید الرحمن،سعید الرحمن،محبوب ارشد اور عتیق پر قتل کی دعویداری کی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن کی موت گولی لگنے اور تیز دھار آہنی آلے کے وار سے ہوئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں