احساس پروگرام کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت اور بدعنوانی سے پاک کر دیا گیا ہے، کوشش ہے مستحقین کو ان کی دہلیز پر حق ملے، ثانیہ نشتر

اتوار 5 ستمبر 2021 00:09

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت اور بدعنوانی سے پاک کر دیا گیا ہے، ہماری بھرپور کوشش رہی ہے کہ مستحقین کو ان کی دہلیز پر ان کا حق ملے، پاکستان کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے باہمی مشاورت کے بعد موزوں جگہ پر احساس سنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ مستحقین کو کیش کی وصولی میں دقت کا سامنا نہ ہو۔

وہ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر طہماس ایوب اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پہلے احساس پروگرام کے مستحقین ریٹیلر سے کیش وصول کرتے تھے لیکن شکایات موصول ہونے کی بنا پر اب ہم اپنے سنٹرز سے مستحقین کو شفاف طریقہ سے امداد کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ قبل ازیں چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بٹگرام کے ایک نجی سکول کے دورہ کے موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سکول میں انرول کیا۔ احساس سنٹر کے دورہ کے موقع پر دفتری امور کا جائزہ لینے سمیت موجود مستحقین کو درپیش مشکلات اور پروگرام کی شفافیت سے متعلق معلومات دریافت کیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں