ترند گروپ نے عوام کی بے لوث خدمت کی ، عوام کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، تاج محمد ترند

پیر 9 جولائی 2018 16:17

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) بٹگرام کے مختلف علاقوں سے آئے افراد کی جانب سے تحریک انصاف ترند گروپ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیلی شنگ سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات محمد جان، ایوب جان، خلیل الرحمن خان، معشوق جان، اورنگزیب خان، سیف الرحمن، ریاض خان، نوید خان، علاقہ گجکوٹ سے خلیل الرحمن خان، ارشد خان، حاجی فرید، سلطان روم جبکہ میدان چلونی سے جانس خان، عمر خان، نواز خان، فضل احمد اور جمعہ خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سے بٹگرام گروپ سے راہیں الگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترند گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس حوالہ سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و امیدوار پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ترند گروپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں