ٹریفک پولیس بٹگرام کے زائد کرایہ وصولی سمیت زائد سواریاں بٹھانے والوں پر بھاری جرمانے

بدھ 16 جنوری 2019 21:49

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بٹگرام پولیس نے مانسہرہ تا بٹگرام زائد کرایہ وصول کرنے سمیت ایک سیٹ پر تین سواریوں کی بجائے چار سواریاں بٹھانے کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

زائد کرایہ وصولی سے متعلق شکایت پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجہ بختیار خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک شمریز خان کو سختی سے ہدایت کی کہ ان تمام گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے جو عوام سے زائد کرایہ وصول کر رہی ہیں۔

انچارج ٹریفک شمریز خان بمعہ ٹریفک سٹاف نے اس سلسلہ میں متعدد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور ڈرائیوروں کو آئندہ حکومت کی طرف سے مختص شدہ کرایہ پر عمل اور فی نشست پر تین سواریاں بٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی بھی سواری سے زائد کرایہ وصول کرنے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہئے، ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں