بٹگرام پولیس لائن میں اینٹی رائٹ سکواڈ کی موک ریہرسل، اینٹی رائیٹس سوٹ،شیلنگ گیس،آنسو گیس کا عملی طور پر استعمال

جمعرات 17 جنوری 2019 21:09

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بٹگرام پولیس لائن میں اینٹی رائٹ سکواڈ کی موک ریہرسل، اینٹی رائیٹس سوٹ، شیلنگ گیس، آنسو گیس کا عملی طور پر استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام عبدالرؤف بابر قیصرانی کی قیادت میں پولیس لائن بٹگرام میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے ریہرسل کا انعقاد کیا گیاجس میں ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام ایس ایس پی سردار خان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ بختیار خان،لائن افسر نیاز محمد اور ضلع بٹگرام کے تمام آفیسرز/آفیشلز نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبدالرؤف بابر قیصرانی نے تمام آفیسرز/آفیشلز کو موجودہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی اس موقع پر اینٹی رائیٹس سوٹ،شیلنگ گیس،آنسو گیس کا عملی طور پر استعمال کیا گیاتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر اس سے بروقت نمٹا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں