ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام کوزہ بانڈہ میں کمشنرہزارہ کی کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 4 اکتوبر 2019 17:52

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع بٹگرام کے علاقہ کوزہ بانڈہ میں کمشنر ہزارہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی اداروں کے سربراہان، سی پیک، این ایچ اے کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے کمشنر ہزارہ کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کی وجہ سے کھلی کچہری بدنظمی کا شکار رہی۔ کچہری میں شریک لوگوں نے سی پیک اور ضلعی اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کو آگاہ کیا۔ کمشنرہزارہ سید ظہیرالاسلام نے واضح کیا کہ وہ تمام مسائل فوری طور پر حل کریں گے کیونکہ ان کا مقصد عوام کی خدمت ہے اور اس کیلئے وہ خود عوام کے پاس جا کر مسائل معلوم کر کے حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کسی کے بلیک میلنگ یا سیاسی مصلحت کا شکار نہ ہوں بلکہ 100 فیصد میرٹ پر کام کریں اور جواں فسران کسی طرح بھی غفلت یا زیادتی کے مرتکب ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں