بٹگرام ،شقی القلب شخص نے اپنے بیٹے،بیٹی ،دو بیویوں اوربہوسمیت پانچ افراد کوقتل کردیا،پولیس اہلکار زخمی،پولیس مقابلہ میں قاتل بھی ماراگیا

جمعہ 29 مئی 2020 20:04

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) بٹگرام میں شقی القلب شخص نے اپنے بیٹے،بیٹی ،دو بیویوں اوربہوسمیت پانچ افراد کوقتل کردیا۔پولیس اہلکار زخمی۔پولیس مقابلہ میں قاتل بھی ماراگیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل الائی کے گاں علاقہ بربانڈہ پزنگ میں شقی القلب شخص جہانزیب نے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

جس کے بعد پولیس مقابلے میں خودبھی ماراگیا۔قتل کیئے جانے والوں اس کی دو بیویاں بیٹا بیٹی اور بہو شامل ھیں۔پولیس ذرائع کے مطابق رات 12:30 بجے تھانہ پزنگ کو اطلاع ملی کہ علاقہ بر بانڈہ پزنگ میں ایک بندے نے اپنے 5 گھر والوں کو قتل کیا ھے۔بچوں کو یرغمال بنایا ھواھے۔اور اہل علاقہ کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پزنگ انسپکٹر نثار احمد خان بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے مزکورہ جہانزیب نامی بندہ اپنے پاس کسی کو آنے نہیں دیرہا تھا اور نہ ہی پولیس سے بات کرنے کو راضی تھا۔

پولیس پارٹی علاقہ میں موجود تھی ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے خود موقع پر جاکر معاملہ کا جائزہ لیا اور قاتل سے بات چیت کرنا چاہی مگر وہ شخص کسی قسم کی بات چیت کرنا نہیں کرناچاہتاتھا اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا پولیس نے بھی اپنے بچا کیلئے جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملزم جہانزیب مارا گیا۔

جس کے بعدپولیس فورا گھر کے اندر داخل ہوئی۔ فائرنگ کرنے والے جہانزیب سے آلہ قتل کلاشنکوف قبضہ میں لیا۔گھر کی تلاشی لینے پر پتہ چلا کہ ملزم نے اپنی دو بیویوں،ایک بہو،ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو قتل کیا ہوا تھا۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر برائے پوسٹ مارٹم ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ الائی روانہ کیں۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعشیں وارثا کے حوالہ کردی گئیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں