الائی میں شادی کی تقریب میں شہریوں کی ہوائی فائرنگ سوشل میڈیا پر براہ راست چلانے والے 4ملزمان پولیس نے گرفتارکرلئے

پیر 7 ستمبر 2020 17:47

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں شادی کی تقریب میں شہریوں کی ہوائی فائرنگ سوشل میڈیا پر براہ راست چلانے والے 4ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطاق تحصیل الائی کے تھانہ بنہ سے ملحقہ علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سوشل میڈیا پر چلائی جارہی تھی۔ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایچ او تھانہ بنہ امجد علی خان بمعہ پولیس نفری نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان نصیب اللہ،جان محمد،میرباز اورہستم خان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ بنہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں