اسسٹنٹ کمشنر الائی اسد محمود لودھی کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوگرام کا اچانک دورہ، اساتذہ کی حاضری چیک کی

پیر 23 اگست 2021 22:35

بٹگرام۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23 اگست 2021ء ی) :اسسٹنٹ کمشنر الائی اسد محمود لودھی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوگرام کا اچانک دورہ کر کے اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا۔ اکثریتی خواتین ٹیچرز کو ڈیوٹی پر حاضر  پایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیوٹی پر موجود عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچرز سکولز میں حاضری پر خاص توجہ دیں تاکہ بچوں کی پڑھائی میں باقاعدگی رہے اور زیادہ سے زیادہ کورس مکمل ہو سکے، اس کے بعد گورنمنٹ پرائمری سکول نوگرام میں اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا گیا۔

بعد میں اسسٹنٹ کمشنر الائی نے احساس پروگرام سنٹرز اور کووڈ ویکسینیشن سنٹرز کا بھی معائنہ کیا اور وہاں سرکاری اہلکاروں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانا ہر مرد اور عورت کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، الائی کے عوام موجود ہ صورت حال میں ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں