بٹگرام کے علاقہ بانڈیگو میں کار کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق ، خاتون سمیت دو افراد زخمی

منگل 28 ستمبر 2021 19:31

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) : بٹگرام کے علاقہ بانڈیگو میں کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو خواتین جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچا، بٹگرام پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بٹگرام میں بانڈیگو کے علاقہ (سی پیک) پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار کوہانی کی رہائشی دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی اس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ کار حادثہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بعد ازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واضح رہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کوہانی سید نواب باجی کے خاندان سے ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں