گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی سیمینار

بدھ 20 مارچ 2024 14:12

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام میں ٹی بی کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر موسیٰ اور ڈاکٹر فیاض نے بچوں کو ٹی بی سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر موسیٰ نے کہا کہ ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے جس کا علاج آسان اور مفت ہے، اگر کسی کو ٹی بی کی علامات ہو تو ٹی بی کے قریبی سنٹر پہنچ کر تشخیص کرائیں۔انہوں نے کہا کہ شدید کھانسی اور ٹی بی کی دیگر علامات ظاہر ہونے پر مریض کو چاہیے کہ وہ فوراً ٹی بی کی تشخیص کا ٹیسٹ کرائیں تاکہ بروقت علاج شروع کیا جا سکے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بٹگرام فدا محمد سمیت دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں