ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ کارروائیاں، 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

بدھ 27 مارچ 2024 12:28

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا ۔

(جاری ہے)

اے سی بٹگرام نے لائیو سٹاک عہدیداروں کے ہمراہ موبائل لیبارٹری کے ذریعے بٹگرام اور کوزہ بانڈہ بازار میں دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ معاٸنے کے دوران دودھ میں ملاوٹ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 800 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں