نو تعینات ڈی پی او بٹگرام نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 10:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) نو تعینات ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نو تعینات ڈی پی او کو سلامی دی۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔قمر حیات خان نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام، پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے مظلوم کا دست و بازو بننا ہے، عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں. ڈی پی او نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کے ساتھ ناانصافی قطعاً قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خاص کر خواتین، بزرگوں کے ساتھ اور مظلوموں کی فوری دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد الیاس خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سرکل بٹگرام، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں