وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے قائم کردہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا ریویو اجلاس

بدھ 27 مارچ 2024 16:13

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے قائم کردہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا ریویو اجلاس
بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے قائم کردہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا ریویو اجلاس چیئرمین خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی عامر عنایت خان شہانی کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ممبر خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی احمد نواز خان نوانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی سربراہی میں متعلقہ افسران نے نگہبان رمضان پیکیج کی عوام الناس کے گھر وں کی دہلیز پر تقسیم،ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد،ضلع میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن،شجرکاری مہم،ہیلتھ سروسز،پیچ ورک،میونسپل سروسز،زراعت ولائیوسٹاک سروسز،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور وال چاکنگ کے خاتمہ کے حوالہ سے مانیٹرنگ کمیٹی کو مفصل بریف کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے چئیرمین کمیٹی عامر عنایت خان شہانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق ضلع بھرمیں عوام الناس کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانا مانیٹرنگ کمیٹی کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر سی اوز ضلع کونسل ایم سیزاور ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر ی اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا عمل تیز رفتاری کیساتھ جاری ہے جس کی روزانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔

اجلاس میں چئیرمین کمیٹی عامر عنایت خان شہانی نے سی او ز ضلع کونسل اور ایم سیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے جاری کام کو تیز رفتار بناکر جلد از جلد سٹریٹ لائٹس فنکشنل کی جائیں۔اس موقع پر ممبر خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی احمد نواز خان نوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع کی عوام کی بہتری کے تمام تر منصوبہ جات ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں،گلی محلوں اور گاؤں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے امور کو موثر انداز میں تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے علاوہ ازیں انہوں نے شہر میں موجودڈمپنگ پوائنٹس کو فی الفور ختم کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جبکہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ پلانٹیشن کے مقررہ اہداف پورے کرے اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

اجلاس میں چئیرمین خصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی عامر عنایت خان شہانی نے سی او ایم سی بھکر کو ہدایت کی بہل روڈ سے قصر زینب تک ناجائزتجاوزات کے خلاف منظم اندازمیں بلا امتیاز آپریشن شروع کیا جائے دوکانداروں کیلئے پہلے مرحلہ میں لائن مارکنگ کی جائے اور شہریوں کو ٹریفک کے درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلایا جائے۔اس موقع پر سی اوز نے مین شاہراہوں پر کور کئے جانیوالے کھلے مین ہولز کی تفصیلات و تعدادبارے آگاہ کیا۔

انہوں نے ایم سیز افسران کو ہدایات جاری کی کہ شہرمیں کھلے مین ہولز کیلئے لوہے کے بغیرتیار شدہ کور فریم لگانے کو ترجیح دی جائے۔اس موقع پر محکمہ ہائی ویز کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھنگ بھکر روڈ اور کوٹلہ جام تک مجموعی طور پر 27 کلو میٹر پر پیچ ورک کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور مزید کام ابھی جاری ہے۔چئیرمین اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی عامر عنایت خان شہانی اور ممبر اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی احمد نواز خان نوانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام میں بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں اوربہل چونگی،جنوبی پھاٹک،گڈولہ روڈ قبرستان اور پل شیخ راؤ پر ڈپمنگ پوائنٹس کو ختم کرکے شہریوں کو عمدہ اور صاف ستھرے ماحول کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اسموقع پرخصوصی اقدامات مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ضلع کی بہتری کیلئے دئے گئے تمام انڈیکٹرز پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی جانب سے عملدرآمد کی کوششوں کو سراہا گیا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں