بھکر،ضلع پولیس کے تمام قومی رضاکاران میں معاوضے کے چیک تقسیم

بدھ 1 جولائی 2020 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایات پر ضلع پولیس کے تمام قومی رضاکاران میں معاوضے کے چیک تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر اولکھ نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس قومی رضاکاران کو ڈی پی او آفس میں معاوضے کے چیک تقسیم کیے۔

یہ قومی رضاکاران پولیس فورس کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف تھانوں میں پولیس کی منظورشدہ و موجودہ نفری آبادی کے تناسب سے کم ہونے سے پولیس قومی رضاکار امدادی پولیس کا کردار ادا کرتے ہیں۔جن کیلئے انہیں محکمہ پنجاب پولیس کی طرف سے خدمات کے عوض معاوضہ دیا جاتا ہے۔بھکر پولیس ان قومی رصاکاران کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔قومی رضاکاران کی بھکر پولیس اور عوام کے لیے خدمات قابل تحسین ہے۔تمام رضا کار اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں۔ان کی ویلفئیر کا ہر طر ح سے خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں