بھکر، سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار، مقدمہ درج

پیر 3 اگست 2020 17:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بھکر میں کاروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھکر کے علاقے دریا خان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں آصف محمود اور یونس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے قربانی کی کھالیں اور چندے کی جمع کی گئی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف سی ٹی ڈی سرگودھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں