بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 16 اگست 2020 12:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2020ء) بھکر کے باصلاحیت نوجوان نے 12 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

بھکر کے علاقہ بہل نشیب کے رہائشی نوجوان دلاور خان بلوچ نے اہل علاقہ کی موجودگی میں 12 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا اور کامیابی کے ساتھ تمام موٹر سائیکلوں کو پار کیا۔اس سے قبل سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر اور نہر کو پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوٹی تھی۔محمد آصف کا ریکارڈ توڑنے پر اہل علاقہ نے دلاور خان بلوچ کو نقد انعام دے کر خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں