مرزا ولید بیگ آٹا تقسیم کی نگرانی اور ٹریکنگ پوائنٹ کا فوکل پرسن مقرر

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:41

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع میں آٹا کی تقسیم کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) بھکر مرزا ولید بیگ کو آٹا تقسیم کی نگرانی اور ٹریکنگ پوائنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، وہ ہر ٹریکنگ پوائنٹ پر اہل گھرانوں کے حساب سے کوٹہ مقرر کریں گے تقسیم کے لیے، بڑے تقسیمی مقامات پر پولیس کی ڈیوٹی لگا کر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور ایمبولینس کا انتظام بھی کریں گے،اپنے دفتر میں آٹا تقسیم کے مقامات کی نگرانی کے لیے اور ان مقامات پر مسائل کے حل کے لیے کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں ۔

(جاری ہے)

لائیں گے، تقسیمی مقامات پرآگہی کیلئے بینر اور پینا فلیکس لگوائیں گے، تقسیم کے دیگر تمام انتظامات بھی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں