بھکر،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کابچوں کیلئے صحت مند کھانے کی عادات اور غذائیت سے متعلق آگاہی کے حوالہ سے خصوصی سیمینارکا انعقاد

جمعہ 1 مارچ 2024 17:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایٹ سیف کڈز مہم کے تحت بچوں کیلئے صحت مند کھانے کی عادات اور غذائیت سے متعلق آگاہی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں منعقد ہوا۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن میراج شاکر،سکول پرنسپل،اساتذہ کرام اور طلبا موجود تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ سیمینار کا بنیادی مقصد بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے اچھی خوراک کے انتخاب بارے آگاہی فراہم کرنا ہے صحت مند بچے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔انہوں نے کہاکہ حفظان صحت کے اصولوں کیمطابق صحت بخش غذا کے استعمال سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں