ڈپٹی کمشنر کارمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے ماڈل بازار بھکر میں ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ کا افتتاح

پیر 11 مارچ 2024 18:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکرڈاکٹر نور محمد اعوان نے رمضان المبارک میں ریلیف دینے کیلئے ماڈل بازار بھکر میں ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ کا افتتاح کردیاہے، فیئرپرائس شاپ میں شہریوں کیلئے ماہ مقدس میں 13 مختلف اشیائے ضروریہ سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں نمایا ں کمی کر دی گئی ہے اور عام مارکیٹ کے ہول سیل ریٹس سے بھی 25 فیصد کم نرخوں پر عوام الناس کو یہ اشیاء دستیاب ہوں گی، جن میں آ لو،پیاز،کدو،ٹماٹر،لیموں،لہسن،دال چنا،بیسن،کھجور،سیب،کیلا،امرود اور خربوزہ شامل ہیں۔

ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ کے افتتاح کے موقع پر محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،مارکیٹ کمیٹی اور انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور مارکیٹ ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ کی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا گا کہ ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مینجر ماڈل بازار کوہدایات جاری کیں کہ ماڈل بازار میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر و موثر بنایا جائے، علاوہ پارکنک کا بھی عمدہ نظام تشکیل دیا جائے ۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں