مصنوعی مہنگائی، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر

پیر 11 مارچ 2024 18:56

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے شہر میں مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے اشیاء کے نرخ چیک کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی،اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جارہا ہے ، رمضان المبارک کی آمد آمد ہے حکومتی مارکیٹ ریلیف کے ثمرات سے عوام الناس کو ضرور مستفید کریں گے ، اس ضمن میں بازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شکایات سیل قائم کردیئے ہیں ، عوام الناس اوورچارجنگ اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے حوالہ سے بازاروں میں لگائے گئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شکایات سیل سے رجوع کریں ، انکی شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انجمن تاجران کے تعاون سے مصنوعی مہنگائی،اوورچارجنگ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف بھر پور انداز میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں