ضلع بھکرمیں یوم پاکستان کی پروقار تقریب ملی جوش و جذبہ اوراستحکام پاکستان کے عزم کیساتھ منائی گئی

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) ضلع بھکر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب ملی جوش و جذبہ اور استحکام پاکستان کے عزم کیساتھ منائی گئی ہے۔اس موقع پر ضلعی سطح کی مرکزی تقریب کی پرچم کشائی ڈی سی آفس کے خوبصورت سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نوید تھے۔تقریب میں مہمانان گرامی نے پرچم کشائی کی جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیا اور پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ آوٹ پریڈ کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران، سکولوں کے طلباء اور طالبات سمیت میڈیا کے نمائندگان اور اساتذہ کر ام نے شرکت کی۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں