ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 15:04

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بھکر میں انتظامی امور کے جائزہ کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا خصوصی اجلاس اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار علی خان،ریسکیو 1122،محکمہ پولیس،ایم سی،ہیلتھ۔ ،واپڈا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ یوم علی کے موقع پر تمام تر انتظامی امور،صفائی ستھرائی،جلوس روٹس پر ضروری تعمیر و مرمت کے امور کو مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کے انجنیئر عبید اللہ خان نے جمعتہ الوداع ،چاند رات اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالہ سے مرتب کردہ پلان بارے بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں