ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں قائم کردہ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

پیر 1 اپریل 2024 18:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکرڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں قائم کردہ امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ کیا ہے، انہوں نے امتحانی عمل کاجائزہ لیتے ہوئے سینٹر پر طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےنہم کلاس کے سالانہ امتحان کے جائزہ کے موقع پر سینٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحانات کے دوران طلباء کیلئے روشنی اور ہوا دار کمروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ طلباء امتحانات کا عمل پرسکون ماحول میں مکمل کرسکیں۔

انہوں نے امتحانی سینٹرکی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ جاری امتحانات میں شفافیت کا عنصر قائم رکھا جائے تاکہ طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کرسکیں ۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں