حکومت اور فوج کے مابین اختلافات کا واویلا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،ہدری ناصر محمد علی

پیر 25 اگست 2014 18:23

بھلوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء ) مسلم لیگی رہنما چوہدری ناصر محمد علی اور چوہدری طارق مجید نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے مابین اختلافات کا واویلا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کیونکہ ان کا یہ اقدام نہ صرف حب الوطنی کے منافی ہے بلکہ جھوٹ کی منہ بولتی مثال بھی ہے انہوں نے گزشتہ روزیہ بات سٹرک کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی انہوں نے کہا کہ اس وقت بہادر افواج قومی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور حکومت اس حوالہ سے ملکی دفاع کو مضبوط تر کرنے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم تمام تر سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر نہ صرف حکومتی و عسکری قیادت کے ساتھ چلیں بلکہ آئی ڈی پیز کی امداد میں بھی دل کھول کر حصہ لیں انہوں نے اپنے مر حوم باپ محسن سرگودہا چوہدری محمد علی بارے عوامی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ بھلوال شہر ہمارا ہے اور اس کی خدمت ہمیشہ جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں