بھلوال:18سال قبل بارہ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو تختہ پر لٹکا دیا گیا

جمعرات 13 جولائی 2017 20:42

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) 18سال قبل بارہ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو تختہ پر لٹکا دیا گیا نعش چک10قدرت آباد پہنچا دی گئی بتایا گیا ہے کہ بھلوال کے نواحی چک قدرت آباد میں 1999میں مجرم شمشاد علی ولد غلام حسین نے 12سالہ علی حسن ولد محمد شریف کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نی2002میں مجرم شمشاد علی کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ہائی کوٹ ، سپریم کوٹ، صدر پاکستان سے رحم کی اپیل خارج ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ جج سہیل اکرام نے پھانسی کاڈیتھ وارنٹ جاری کئے اور 13جولائی کو علی الصبح فیصل آباد میں تختہ دار پر لٹکا دیا گزشتہ روز جیل میں پھانسی پانے والے مجرم کے ورثاء سے ان کی آخری ملاقات کروائی گئی اور اسوقت رخت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے مجرم پر کپکپی طاری تھی پھانسی کے وقت جیل کے گردونواح میں سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں