بھمبر انتظامیہ کا دوہرا معیار ، افسر مال کی جانب سے ناقص آئس کریم کی فروخت پر پابندی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اجازت

اتوار 28 اپریل 2019 13:10

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2019ء) بھمبر انتظامیہ کا دوہرا معیار ، افسر مال کی جانب سے ناقص آئس کریم کی فروخت پر پابندی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اجازت ، موٹر سائیکل پر والز کے ساتھ ساتھ لوکل آئس کریم کی فروخت بدستور جاری ، تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گردونواح میں ناقص آئس کریم فروخت کرنے پر ایکسڑا اسسٹنٹ کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس سلسلہ میں کئے جانے والے ایک سروے کے دوران جب متعدد موٹر سائیکل پر آئس کریم فروخت کرنے والوں کو روک کر چیک کیا گیا تو انہوں نے یہ بات بتائی کہ ہمارے ٹھیکیدا ر نے ہمیں اجازت نامہ لے کر دیا ہے جسکو دیکھنے پر پتا چلا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ایسے پھیری والوں کو اجازت نامہ کے نام پر ایک کاغذ جاری کیا گیا جس پر یہ درج ہے کہ بھمبر میں ناقص آئس کریم کی فروخت پر پابندی بدستور جاری ہے لیکن انکو اجازت دی جاتی ہے جس کے بعد انتظامیہ کی جناب سے دہرے معیار کے سامنے آنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ اس دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار کا تعلق چونکہ بااثر شخص سے ہے اس لئے انہیں چھوٹ دی گئی ہے دوسری طرف آئس کریم بیچنے والوں سے جب پوچھا گیا کہ کس کمپنی کی آئس کریم فروخت کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ والز کی آئس کریم فروخت کرتے ہیں جبکہ اندر والز کے ساتھ لوکل آئس کریم بھی ڈبوں میں پائی گئی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پابندی لگائی گئی ہے تو اس پر مکمل عمل درآمد بھی کروانا انتظامیہ کا فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں