مرزاطالب حسین کی محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں ،ڈاکٹر خالد قیوم بٹ

ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک فرض شناس اور محنتی آفیسر سے محروم ہو گیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک بھمبر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مرزاطالب حسین فارم مینیجرمحکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی محکمہ کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک فرض شناس اور محنتی آفیسر سے محروم ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر خالد قیوم بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک بھمبر نے مرزا طالب حسین کی سروس سے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں بھمبر میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتیہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرزا طالب حسین اپنے شعبہ کے ماہر تھے اور محکمہ کیلئے ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب کی صدارت راجہ نصر اقبال خان ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نیکی۔ مہمان خصوصی مرزا طالب حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر میزبان تقریب ڈاکٹر خالد قیوم بٹ کا شکریہ ادا کیا اور بحیثیت فارم مینیجر ترقیابی پر ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک اور راجہ نصر اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مہمانان کا دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ وٹرنری سروسزبھمبر میں آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا اور بعد ازاں بابا شادی شہید کے مقام پر ظہرانہ دیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد جہانگیرADIO، ڈاکٹر مدثر عزیز VOسماہنی، ڈاکٹر عقیل افضلVOبھمبر، راجہ افتخار حسین،محمد افضل، محمد یعقوب جرال، محمد اعظم،خادم حسین اور محمد عارف کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کے دیگر ملازمین نیشرکت کی۔ تقریب کے اختتام پرمہمانان کویادگاری تحفے بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں