مرکزی اتحاد اہلسنت کونسل بھمبر کا ایک اجلاس ،اتفاق رائے سے عہدے داران کا چنائو مکمل

پیر 27 اگست 2018 17:04

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی اتحاد اہلسنت کونسل بھمبر کا ایک اجلاس ،اجلاس میں اتفاق رائے سے عہدے داران کا چنائو مکمل کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرکزی اتحاد اہلسنت کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اتفاق رائے سے پروفیسر لیاقت علی سرپرست پیر سید ظفر علی شاہ بخاری چیئر مین علامہ محمد اویس رضا وائس چیئر مین علامہ دلدار غوث صدر علامہ عبدالباقی نائب صدر علامہ اعجاز احمد جنرل سیکرٹری قاری محمد طیب اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ،قاری محمد اقبال سیکرٹری نشرواشاعت ،سلیمان خالد ڈپٹی سیکرٹری نشرواشاعت ،علامہ محمد اقبال سیکرٹری مالیات منتخب اجلاس میں قومی تقریبات کمیٹی اور انتظامی امور کیلئے اقبال انقلابی کو سر براہ جبکہ علامہ وسیم شہزاد اور غلام غوث اراکین ہوں گے اجلاس میں حافظ شمس الرحمن کو انچارج سوشل میڈیا سیل جبکہ توقیر اقبال نقیبی کو سیکرٹری سوشل میڈیا نامزد کرنے کی بھی منظوری دی گی ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں