بھمبر، سنگڑھ کے رہائشی نصیب علی فتح پوری کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:00

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) سنگڑھ کے رہائشی نصیب علی فتح پوری نے مسلم لیگ ن سے 25 سالہ رفاقت ختم کرکے تحریک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر نصیب علی فتح پوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حمایت سیاسی غلطی تھی آج اصل جگہ پر پہنچ گئے ہیں، عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس قوم کے امیدوں کے محور ہیں اور آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنگڑھ تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار نہ صرف سنگڑھ سے بلکہ پورے حلقہ بھمبر سے کلین سویپ کرے گا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں