وزیر اعظم آزادکشمیرکے دورہ بھمبر کے دوران ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام احمد ربانی نے پرتکلف ظہرانہ دیا

اتوار 3 فروری 2019 19:30

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2019ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورہ بھمبر کے دوران ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام احمد ربانی نے پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ہمراہ وزراء حکومت کرنل وقار چوہدری سعید,احمدرضا قادری,شوکت شاہ,اسماعیل گجر اورایم ایل اے راجہ جاوید اقبال,صاحب زادہ سلیم چشتی و دیگر نے بھی شرکت کی.

(جاری ہے)

,ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان نے الگ الگ وفود کی شکل میں وزیر اعظم سے ملاقات اور مسائل سے آگاہ کیا.اس موقع پر وزیر اعظم نے شرکائاور کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہی,حکومت آزاد کشمیر میں ترقی کی منازل طے کر رہی ہی,حکومت لائن آف کنڑول سمیت دیگر علاقوں کے پسماندہ عوام کا خصوصی خیال رکھے گی وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کارکنان کے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں