ڈی ایچ او کچھی بولان ڈاکٹر لیاقت علی رند کاسنٹرل جیل مچھ،سول ہسپتال مچھ کا دورہ

قیدیوں کو کرونا وائرس کی ویکسینیشن لگوائی گئی ،کرونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے بعدا ب چوتھی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،ڈاکٹر لیاقت علی رند

جمعرات 8 جولائی 2021 15:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2021ء) ڈی ایچ او کچھی بولان ڈاکٹر لیاقت علی رند کاسنٹرل جیل مچھ،سول ہسپتال مچھ کا دورہ،قیدیوں کو کرونا وائرس کی ویکسینیشن لگوائی گئی کرونا وائرس کی وباء کی تیسری لہر کے بعدا ب چوتھی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے وباء سے بچنے کیلئے شہریوں کو محکمہ صحت کی مراکز میں ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل میں موذی مرض کے حملوں سے پیشگی بچا جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے سینٹرل جیل مچھ میں قیدیوں کو کرونا وائرس کی حفاظتی ویکسین لگانے کے موقع پر بات چیت میں کیا اس موقع پر سنٹرل جیل مچھ کے سپریٹنڈنٹ نوید الیاس،ایم ایس سول ہسپتال مچھ ڈاکٹر سجاداحمد،میڈیکل آفیسر مچھ جیل ڈاکٹر امجد اور دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں ڈی ایچ او کچھی کی نگرانی میں سنٹرل جیل مچھ میں قیدیوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگوائی گئی اور مچھ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اسموقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے کہا کہ کرونا وائرس کی پہلی دوسری ،تیسری کے بعد اب چوتھی لہر بھی کافی خطرناک او ر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے وباء سے بچنے کا واحد طریقہ ویکسنیشن ہے وباء نے جہاں پوری دنیا میں خطرناک تہلکہ مچادی ہے عرض پاک بھی اس سے کافی متاثر ہوا ہے لیکن الحمد اللہ پاکستان میں محفوظ ویکسینیشن کی بناء پر اب تک اس وباء پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے لیکن اس کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا کرونا وائرس کو ہمارے ہاں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جوکہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی زندگی کو خطرناک وبا ء کے وار سے بچانے کیلئے پہلی فرصت میں ویکسین لگوائیں تاکہ مستقبل قریب میں اس کے خطرناک اور جا ن لیوا حملوں سے بچاجاسکے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں