ماضی اور آج کے بلوچستان میں واضح تبدیلی ثناء اللہ خان زہری کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ، میرشادین خان شاہوانی

حالات اب بہتری کی جانب دن بدن گامزن ہیں ،پہاڑوں پر جانیوالے اب ملکی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے قومی دائرے میں شامل ہو رہے ہیں، کوآرڈینٹروزیر اعلیٰ بلوچستان

منگل 29 اگست 2017 16:43

ماضی اور آج کے بلوچستان میں واضح تبدیلی ثناء اللہ خان زہری کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ، میرشادین خان شاہوانی
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) کوآرڈینٹروزیر اعلیٰ بلوچستان نوابزادہ میرشادین خان شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی کے بلوچستان اور آج کے بلوچستان میں جو واضح تبدیلی نظر آرہی ہے یہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے حالات اب بہتری کی جانب دن بدن گامزن ہیں پہاڑوں پر جانے والے اب ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے قومی دائرے میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی انکا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن امان اور حالات صحیح سمت میں چل رہے ہیں سابقہ ادوار کی نسبت آج عوام مثبت تبدیلی کو محسوس کر سکتے ہیں یہاں تمام قبائل مہر محبت سے رہ رہیں اور ملکی تعمیر ترقی میں برابر اپنا حصہ ڈال کر ملک سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکی دھمکی گیڈر ببکیوں کے سواء کچھ نہیں امریکہ شاید بھول رہا ہے کہ پاکستان عراق ،افغانستان نہیںاگر امریکہ نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو پاکستانی غیور عوام ایک قوم بن کر پاک فوج کے ساتھ پاکستان کو امریکہ کی قبرستان بنائیں گے اور امریکہ کو وہ سبق دینگے کہ انکی نسلیں یاد رکھیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی دوستی میں پچھلے ستر سال سے بہت سی قربانیاں دیکر بھاری قیمت ادا کرچکا ہے امریکہ دراصل افغان جنگ کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرانا چاہتا ہے جو ظاہری امریکہ کی شکست ہے اب پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنی ناکامی کو چھپا چاہتا ہے پاکستان اپنی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا اور ملک کا بچہ بچہ ارض پاک پر مرمٹنے کیلئے تیار ہے تاریخ گواہ ہے کہ ملک پر جب بھی کوئی براہ وقت آیا پاکستانی قوم نے اپنے بہادر سپوتوں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑ کر ملک کا دفاع کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بناء ہے اس ملک کی آبیاری آباؤاجداد نے خون سے کی ہے ملک کی سالمیت کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کو دندان شکن شکست دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں