تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے،میر سردار خان رند

ہفتہ 5 جنوری 2019 19:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی ،رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین میر سردار خان رند نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے پارٹی صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں روز بروز مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے ماضی کے برعکس اب صوبے میں تحریک انصاف کی ورکروں کو کثیر تعداد موجود انہیں مایوس نہیں کرینگے ترقیاتی کاموں میں انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو فوقیت دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ چاکر ماڑی نغاری میں مختلف علاقائی قبائلی زعماء،معتبرین کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن ترقی اور خوشحال کچھی ہے اس مقصد کیلئے عوام کے ہر جائز کاموں کو اولین ترجیحات میں شامل کرکے ہر ممکن طور پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں عوامی ایشوز کا ادراک ہے علاقے میں بجلی گیس پانی صحت بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی میں کوتائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے علاقے میںبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے روز اول سے کوشاں ہوں لیکن برسوں کے پڑے گند کو صاف کرنے میں وقت تو لگتا ہے انشاء اللہ بہت جلد ضلع کے بنیادی مسائل کا ادراک کیا جائیگا تاکہ عوامی مسائل کوانکی دہلیز پر حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کے ضلع کچھی میں بجلی گیس اور پانی کے دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں پاکستان تحریک انصاف کسی بھی صورت عوام کو انکے مسائل میں نہیں الجھے گی اور انشاء اللہ بہت جلد ان مسائل پر قابو پایا جائیگا اور پر امن اور خوشحال ترقی یافتہ کچھی کا نام صوبے میں روشن ہوگا جس سے علاقے میں خوشحالی آئیگی اور عوام سکون محسوس کرینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں