گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ،عوام بھاری بھر بلز جمع کرانے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں ،بولان یوتھ اتحاد

پیر 30 نومبر 2020 16:10

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) بولان یوتھ اتحاد کے چیئرمین ارباب غلام حسین بلوچ وائس چیئرمین حاجی شبیر احمد ایری جنرل سیکرٹری ارباب سمیع اللہ ایری و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھاگ شہر میں عوام ایک جانب سے پانی و دیگر سہولیات کے لیئے ترس رہی ہے دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ و گیس پریشر کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی ان کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے علاوہ ازیں میٹر ریڈنگ کیئے بغیر عوام کو بھاری بھر بلز بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے گیس کی عدم فراہمی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہے گئے ہیں امور خانہ جات شدید مشکلات سے دو چار ہیں مہنگائی اور بے روزگاری سے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور ایس ایس جی سی کی من مانیوں نے غریب طبقے کی زندگی عزاب بنا دی ہے مزکورہ علاقے کے عوام کو دانستہ طور پر گیس جیسی بنیادی نعمت سے محروم رکھ کے عوام کو خوار کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس پریشر کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کے لیئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں