پولیو وائرس سے حفاظت کیلئے بچاؤ کے قطرے پلانا لازمی ہے ،صلاح الدین نورزئی

بچوں کی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے والدین اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو نہ صرف پولیو بلکہ دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروائیں ،ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 7 جون 2021 19:06

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی ،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رندنے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح ضلع ناظم صحت ڈھاڈر آفس میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کیا مہم کے دوران ضلع بھر کی62000سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جائیگی مہم کی کامیابی میں علماء،والدین سماجی ورکروں میڈیا کا کردار اہم ہوگا ڈی سی کچھی صلاح الدین نورزئی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند کے افتتاح کے موقع پر گفتگو اسموقع پرڈی ایس وی فضل محمد باروزئی،آغا رسول بخش رضی سمیت دیگر پیرامیڈیکس بھی موجود تھے ڈی سی کچھی اور ڈی ایچ او نے مہم کے بعد پولیو ورکرز،پیرامیڈیکس دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس سے حفاظت کیلئے بچاؤ کے قطرے پلانا لازمی ہے بچوں کی صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنے پانچ سال تک عمر کے بچوں کو نہ صرف پولیو بلکہ دیگر خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروائیں پولیو نہ صرف بچوں کی خوشیوں کو دیمک کی طرح چاٹ لیتا ہے بلکہ انہیں عمر بھر معذور بنا دیتا ہے جس سے انکی صلاحتیں معدوم ہوجاتی ہیںاور پھر ایسے بچے اپائج بن کر دوسروں کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ تمام باشعور افراد،والدین،علماء کرام،سول سوسائٹی،سماجی شخصیات ،بلخصوص میڈیا عوام میں شعور اجاگر کریں تاکہ مہم کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرکے اس موذی بیماری کو ملک بھرمیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں