سید ظہورشاہ کی زیر صدارت بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ کا انعقاد

ممبران نے اجلاس کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی بحث و مباحثہ کی، جلد ہی جنرل باڈی کا میٹنگ بلانے پر اتفاق

منگل 16 اگست 2022 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن ( BMTA) کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج میں زیر صدارت صدر بی ایم ٹی اے سید ظہور شاہ نے کی ۔ میٹنگ میں بی ایم ٹی اے کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبران نے اجلاس کے ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی بحث و مباحثہ کی ۔ اجلاس میں جلد ہی جنرل باڈی کا میٹنگ بلانے پر اتفاق کیا گیا جس میں بی ایم ٹی اے کی آئین پیش کی جائے گی تاکہ اس پر متفقہ طور پر رائے دی جاسکے ۔

اجلاس میں گورنر بلوچستان سے پرزور اپیل کی گئی کہ بلاتاخیر بولان میڈیکل کالج کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائی جائے کیونکہ اس بابت بارہاں مطالبہ کیا گیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ایڈہاک پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے اور بی ایم ٹی اے کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔

بعد ازاں بی ایم ٹی اے کی نمائندہ وفد نے سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات بالخصوص پروموشن اور سروس رولز ، الائونسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر سیکرٹری صحت نے ان کے مطالبات حل کرانے کی یقینی دہانی کرائی ۔ اس موقع پر بی ایم سی کے سٹوڈنٹس کے مطالبات پر غور و خوض ہوا اور ان کے مطالبات پر کافی حد تک پیش رفت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں